• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ریلوے اعظم سواتی اپنے مشیروں پر برہم، استعفیٰ مانگ لیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اپنے ہی لگائے گئے مشیروں پر برہم ہوگئے اوران سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہےگذشتہ روز وزیر ریلوے کی سربراہی میں آن لائن اجلاس میں سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی، سی ای او ریلوے نثار میمن ،تمام ڈی ایس اور ریلوے کی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک افسر نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر ریلوے نے مشیر ایچ آر اور بزنس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

مشیر اپنی کارکردگی سے وزیر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین