روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر قبل از وقت نتیجہ اخذ کرنا نہیں چاہتے۔
روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے، تو اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے یہ جنگ بندی پائیدار ثابت ہوگی۔