• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں نظرثانی کیس، حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس میں وکیل حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حامد خان نے درخواست میں کہا کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت 26 جون کو مقرر کی گئی ہے۔

اس میں موقف اپنایا گیا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان ایک فریق کے وکیل ہیں، حامد خان بطور سینئر وکیل 23 جون سے 5 اگست تک عمومی التوا کے باعث رخصت پر ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5 اگست تک ملتوی کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید