• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا بولر بننا چاہتا ہوں کہ لوگ صلاحیتوں کی وجہ سے یاد رکھیں: علی رضا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 فاسٹ بالر علی رضا نے کہا ہے کہ میں ایسا بولر بننا چاہتا ہوں کہ لوگ میری صلاحیتوں کی وجہ سے مجھے یاد رکھیں۔

اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوران فاسٹ بالر علی رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مکمل فٹ ہوں مجھے آنکھوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں سب کے سامنے محنت کر رہا ہوں، یہ میرا پہلا کیمپ ہے، اپنی خامیوں پر قابو پا رہا ہوں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میں ملک کے لیے بہترین سے بہترین کرنا چاہتا ہوں، ایئن بشپ جیسے کرکٹر اگر تعریف کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید