• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین دہانی کے باوجود ایف آئی اے نے اختیارات سے تجاوز کیوں کیا؟، ڈی جی سے رپورٹ طلب


اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ایف آئی اے کے اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی جی ایف آئی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ یقین دہانی کے باوجود ایف آئی اے نے اختیارات سے تجاوز کیوں کیا؟۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز پر افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟۔

 طلب کی گئی رپورٹ  میں پوچھا گیا کہ سیکرٹری داخلہ نے ایف آئی اے کے ایس او پیز سے متعلق عدالتی ہدایات پر کیا کیا؟۔

عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں ڈائریکٹر نےافسران کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت دی، دیگر مقاصد پورے  کرنے کے لیے اختیارات سے تجاوز کے تاثر پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایجنسی کو قانونی اقدامات سے اختیارات سے تجاوز اور بد نیتی کا تاثر زائل کرنا چاہیے۔

تازہ ترین