• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھیں گے، شاہ محمود

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں ’سہولت کار‘ کا اپنا کردار جاری رکھے گا تاہم ہمارے کردار کو ضامن کے طورپر غلط انداز میں محمول نہ کیاجائے،ہم طالبان کے اعلانات کو مثبت وحوصلہ افزا سمجھتے ہیں‘ بظاہر خانہ جنگی کا امکان ٹل گیا ہے۔اجتماعیت کا حامل نظام طالبان کے لئے اہم ہے۔جمعرات کو یہاں چھٹے تھنک ٹینک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں عالمی اتحاد نے فوجی انداز فکر اپناتے ہوئے افغانستان میں امن کے حصول کی کوشش کی جو میری دانست میں زمینی حقائق پر مبنی نہیں تھا۔

تازہ ترین