• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی(ٹی وی رپورٹ)راولپنڈی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم مفتی شاہنواز کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے عبوری ضمانت پر رہا ملزم مفتی شاہنواز کو گزشتہ روز احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔ پیر ودھائی میں مدرسے کی طالبہ سے زیادتی اور اس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر ملزم مفتی شاہنواز کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

تازہ ترین