تفتان(نمائندہ جنگ) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں زیروپوائنٹ، بازارچہ اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کی بندش کیخلاف آل پارٹیزتفتان، لیبر یونین اور انجمن تاجران تفتان کی مشترکہ کال پر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہوئی ، اس موقع پر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند مظاہرین نے دھرنا دیکر آرسی ڈی شاہراہ کو سیندک ریلوے کراس کے مقام پر ٹائر جلا کر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ شاہراہ کی بندش کے باعث پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاک ایران تفتان بارڈر پر واقع زیروپوائنٹ گیٹ، بازارچہ، راہداری گیٹ کو کھول دیا جائے اور امیگریشن گیٹ سے پاکستانی شہریوں کو ایران میں داخلے کی اجازت دی جائے۔