• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کو توسیع نہیں ملنی چاہئے، نیب رقوم کا حساب دیں، رانا تنویر

اسلام آباد ( نامہ نگار) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع نہیں ملنی چاہئے۔ وہ نیب کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر ہیں،رقوم کا حساب دیں۔ ایک نجی بنک اور محکمہ ڈاک کے معاہدے پر انکوائری کرکے دم لیں گے، 118 ارب روپے کا معاملہ ہے،گزشتہ روز پی اے سی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رانا تنویر نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس معاہدے میں شفافیت پر سوال اٹھایا ہے، معاملے کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے، اگر معاہدہ ٹھیک نہ ہوا تو ذمہ داروں کو پکڑیں گے، پی اے سی اب تک 480 ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے، ہمارا نیب سے کوئی مقابلہ نہیں ان کے پاس زیادہ طاقت ہے۔ قبل ازیں پی اے سی اجلاس میں رانا تنویر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 118 ارب روپے کے اس معاہدے کے معاملہ کو نہ اٹھانے کا پیغام بھیجا۔ شیری رحمٰن نےکہا کہ ایوان صدر کے آڈٹ اعتراضات پر غور کے دوران حکام نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ ایوان صدر کے اخراجات پر آج تک پی اے سی کا اجلاس نہیں ہوا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن نے شوگر ملوں سے 4 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

تازہ ترین