• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں ننھے کبیر حسین کی والدہ بننے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے شوہر یاسر حسین پر فخر محسوس ہونے لگااور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے باپ ہونے کا فرض ادا کر رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کام پر جانے سے پہلے پیمپر اور کپڑے تبدیل کرنے کا سیشن۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یاسر نے پہلی بار کبیر کے کپڑے تبدیل کیے ہیں اور مجھے یہ دیکھ کر ان پر فخر محسوس ہورہا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ نے میری زچگی کے اس نئے مرحلے میں میری بہت مدد کی ہے، کبیر کا پیمپر تبدیل کرنے سے لے کر اُس کو سنبھالنے تک۔‘

اقرا عزیز نے مزید لکھا کہ ’کبیر کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ مجھے ناشتہ بھی بناکر دیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین