• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت اقبال کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

مشہور اداکار طلعت اقبال کی صاحبزادی سارہ انتقال کر گئیں۔

سارہ طلعت اقبال ماضی کی مقبول ترین اداکار جوڑی طلعت اقبال اور سنبل طلعت کی صاحبزادی تھیں۔

سارہ طلعت طویل عرصے سے علیل تھیں، طویل علالت کے بعد آج وہ دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

طلعت اقبال نے 1968میں شوبز میں کام شروع کیا تھا ، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی ۔

انہوں نے اپنے وقت کی تمام اچھی اداکاراﺅں روحی بانو ، شبنم ، بابرہ شریف ، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کی۔

تازہ ترین