• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا امن ہمارا فوکس ہے، اُسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس افغانستان میں امن ہے، اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آگ افغانستان میں لگی تھی اس کی چنگاریاں پاکستان میں بھی آئیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، ہمارا فوکس افغانستان میں امن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی یا بھارت کوئی پروپیگنڈہ کرتا ہے تو اب اس میں پہلے جیسی جان موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین