حکومت موسم کے لحاظ سے بجلی و گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور کررہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے موسم کے لحاظ سے بجلی و گیس کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویز لارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج سے عوام کو ریلیف ملا ہے، اس پیکیج سے سرپلس کیپسٹی کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے۔