راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج ملک اعجاز آصف نے ملزم کو سزائے موت سنائی۔
عدالت نے اپنے حکم میں مقتولہ کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
رازق خان پر 2019ء میں اپنی بیو ی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔