آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے اگست 2021ء میں سیمنٹ کی کھپت سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
اے پی سی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اگست 2021 میں سیمنٹ کی کھپت 22 فیصد اضافے سے 43 لاکھ 36 ہزار ٹن رہی۔
اے پی سی ایم اے کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 36 فیصد اضافے سے 38 لاکھ 14 ہزار ٹن رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست 2021 میں سیمنٹ کی برآمدات 28 فیصد کم ہوکر 5 لاکھ 21 ہزار ٹن رہی۔
ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی قیمت بڑھی ہے۔
ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی بوری کوئلے کی قیمتوں کی وجہ سے 90 روپے بڑھی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے سیمنٹ کی بوری 35 روپے مہنگی ہوئی۔