پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب اور میاں صاحب کے دور میں نوکریاں چھینی جاتی ہیں۔
اوباڑو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں کی حکومتوں میں نہ تنخواہوں میں اضافہ ہوا اور نہ پنشن بڑھی، بوجھ غریب پر اور ریلیف امیر کو دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی آمریت کا مقابلہ کیا، آئندہ بھی تمام نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ لوگوں کو بھگائیں گے۔