• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کردیں

کابل (جنگ نیوز)افغان طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ایرانی حکام کو امریکی فوجی گاڑیوں کی فراہمی کے بعد قافلے کو تہران کی جانب جاتے ہوئے فلمایا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے کچھ امریکی ٹینک بھی حاصل کیے ہیں۔دفاع اور سکیورٹی کے امور کے ماہر جوناتھن کٹسن نے بتایا کہ ’ان گاڑیوں کا نقصان امریکہ کے لیے ایک اور شرمندگی ہے، اور اگر یہ گاڑیاں قیمتی تکنیکی معلومات نکالنے یا عراق میں امریکی فورسز کے روپ میں استعمال ہوتی ہیں تو یہ مستقبل میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں واشنگٹن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے سنجیدہ سوالات ہونے چاہیے۔

تازہ ترین