• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعدرفیق 10فیصد دولت عوام میں تقسیم کریں ،میں ساری دے دونگا،اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینیٹ پاکستان حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر صدر سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جعلی بھڑکیں مارتے پھررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق اپنی دولت کا دس فیصد حصہ عوام میں تقسیم کردیں میں بھی اپنی ساری دولت عوام میں تقسیم کردونگا، ان خیالات کااظہار اعجازاحمدچوہدری کینٹ وارڈ نمبر 10 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حافظ محمد ابرار اور الٹن وارڈ نمبر9سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عظمت وڑائچ کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، اس موقع پر ہمایوں اختر خان، علی امتیاز وڑائچ، ناصر سلمان، فیاض بھٹی، چوہدری منشاء سندھوسمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
تازہ ترین