• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ بینڈ ممبر کا تشہیری بورڈ جماعت اسلامی نے اُتروادیا


گوجرانوالا میں جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ بینڈ کے نوجوان ممبر جنگ کک کی سالگرہ کے موقع پر لگایا گیا تشہیری بورڈ جماعت اسلامی نے اُتروادیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما فرقان عزیز بٹ کی طرف سے بورڈ اُتارنے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہے۔

تشہیری بورڈ کے مالک یونس مغل کے مطابق گوجرانوالہ بزنس سینٹر سے ایک خاتون نے فون پر دو دن کے لیے تشہیری بورڈ کی بکنگ کروائی تھی۔

یکم اگست کو بورڈ آویزاں کیا گیا جس پر جنوبی کوریا کے معروف بینڈ بی ٹی ایس کے سب سے کم عمر ممبر جنگ کک کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی۔

یونس مغل کے مطابق بورڈ لگانے کے بعد جماعت اسلامی کے مقامی رہنما فرقان عزیز بٹ نے فون کر کے بورڈ اتارنے کا کہا اور پھر کچھ دیر بعد انہوں نے خود ہی بورڈ اتاردیا۔

اس بارے میں رابطہ کرنے پر فرقان عزیز بٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ بی ٹی ایس بینڈ ہم جنس پرستی کو فروغ دیتا ہے اس لیے اس کے ممبر کے تشہیری بورڈ کو اتارا گیا ہے۔

تازہ ترین