ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو پابندیاں لگانے کی عادت سے باز آنا چاہیے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنے انٹیلی جنس عہدیداروں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو قابل احترام زبان اور طرز عمل اپنانا چاہیے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے گذشتہ روز 4 ایرانی انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔