• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

شکارپور (بیورورپورٹ ) پولیس نے کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا، دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جارہی ہے، آپریشن کمانڈر تنویر حسین تنیو کے مطابق ڈاکووں کی مکمل سرکوبی کے لئے شروع کئے جانے والے آپریشن میں پولیس اور ڈاکووں درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی ہے، ڈاکووں کو منطتقی انجام تک پہنچائیں گے۔آپرپولیس کے دوران پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، مشتبہ افراد سے تفتیش کی جارہی ہے، آپریشن کے دوران گھر گھر کو سرچ کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارا آپریشن درست سمت میں جارہا ہے۔ڈاکووں کا کچے سے صفایا ہر صورت میں کیا جائے گا۔ آپریشن میں پولیس نفری کمانڈوز اور بکتر بند گاڑیاں جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ حصہ لے رہی ہے آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

تازہ ترین