کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لئے پاکستان والی بال فیڈریشن نے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت انٹر نیشنل کھلاڑی ایمل خان کریں گے ، ٹیم پیر کو جاپان روانہ ہوگی، پاکستان ایونٹ میں ا پنی مہم کا آغاز12ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے کرے گا، دوسرے روز اس کا مقابلہ تھائی لینڈ سے اور14 ستمبر کو ٹاپ سید ایران سے آمنا سامنا ہوگا۔