• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی زندگی کی قیمت پر رسک نہیں لینا چاہیے، راہول رائے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار راہول رائے کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ بطور اداکار ہمیں ضرور رسک لینا چاہیے لیکن ایسا اپنی زندگی کی قیمت پر نہیں کرنا چاہیے۔ 

یاد رہے کہ 1990 کی فلم عاشقی میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے راہول رائے گزشتہ برس سریبورو ویسکولر اسٹروک کا شکار ہو کر کافی عرصے اسپتال میں زیر علاج رہے اور اب وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ 

انہوں نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو کے لیے شوٹنگ کروائی اور وہ پُرعزم ہیں کہ وہ واپس اپنی زندگی کی ڈگر پر آجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں راہول رائے کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی کی دوسری اننگز میں اپنا امیج تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھنے کے علاوہ اپنی بہن کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اناڑی اور غیر پیشہ ور لوگ جن کے پاس فلم سازی کا کوئی تصور نہیں ہوتا اور وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے نقصان دہ اقدامات کرتے ہیں ان پر بھروسہ کرنا خطرناک ہوتا ہے۔

تازہ ترین