کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے پنج شیر پر طالبان کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ معاملےکو تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پنجشیر سے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں، پنج شیرپرحملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔