تفتان(آئی این پی ) ایرانی حکام نے ایران کا غیرقانونی سفر کرنے والے 137 پاکستانی باشند ے اور دو لاشیں پاکستان کے حوالے کردیں۔ لیویز حکام کے مطابق ایرانی حکام نے 137 پاکستانی تفتان بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیئے، تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کرنے کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی حکام نے دو پاکستانی باشندوں کی لاشیں بھی تفتان لیویز کے حوالے کی ہیں، دونوں افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے، اور جا ں بحق ہونے والوں کا تعلق دالبندین پدگ اور ایک سوراب ضلع سے ہے۔