• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی کی شکایت،تھانہ وارث خان کے سب انسپکٹر کو چار ج شیٹ جاری کرنیکاحکم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سی پی اوراولپنڈی نے بدعنوانی کی شکایت پرتھانہ وارث خان کے سب انسپکٹر کو چار ج شیٹ جاری کرنے کاحکم دے دیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کاانعقاد کیا، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے 50 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی اور درخواستوں پر قانونی کارروائی کے احکامات دئیے، سی پی او نے شہری کی طرف سے بدعنوانی کی شکایت پر تھانہ وارث خان کے سب انسپکٹر عادل کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین