• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی نے سردار اخترمینگل سے تعزیت کی

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز وڈھ جاکر بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی وفات پر ان کے فرزند سردار اختر جان مینگل سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محمود خان اچکزئی نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پرگہرے رنج وغم اور انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی قومی ، سیاسی ، جمہوری ،وطن دوست جدوجہد پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہو ںنے سردار اختر جان مینگل اور ان کے تمام خاندان اور پارٹی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کیلئے دعا مغفرت اور پسماندہ گان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
تازہ ترین