• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے: اسد خٹک

اداکارہ وینا ملک کےسابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب سوال کرتے ہیں وینا ملک سے شادی کیوں کی؟ اسد خٹک نے بتایا کہ وینا دبئی قونصلیٹ میں ملی تھی ہماری شادی آٹھ دن میں ہوئی۔


اسد خٹک نے کہا کہ وینا پر تنقید کی تھی کہ اس کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوا، وینا کا موقف تھا پاکستان کے خلاف جو کیا مجبوری میں کیا۔

سابق شوہر نے کہا کہ شادی سے پہلے وینا کا موقف تھا کہ راہ راست پر آنا چاہتی ہیں لہذا بطور مسلمان میں نے اس بھٹکی عورت سے شادی کی، میں نے وینا کو راہ راست پر لانے کی بہت کوشش کی۔

اسد خٹک نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ شادی نہیں چل سکی، وینا نے ہر چیز میں مجھ سے جھوٹ بولا، وینا ملک میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‘

اداکارہ و میزبان وینا ملک شوہر کے سنگین الزامات کے بعد میدان میں آئیں اور کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

اداکارہ نے 2017 میں اسد خٹک سے طلاق لی، انہوں نے طلاق نامہ بھی شیئر کیا۔

وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین