• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئر پورٹ آپریشنل بنانے کیلئے امریکا و قطر کیساتھ کام کر رہے ہیں، ترکی

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ آپریشنل بنانے کے لیے امریکا اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ آپریشنل بنانے سے متعلق طالبان سے بھی بات چیت جاری ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر طالبان افغانستان میں غیر ملکی طاقتوں کے نہ ہونے پر اصرار کرتے ہیں تو اس مشن کے لیے ایک نجی سیکیورٹی کمپنی استعمال کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کابل ایئر پورٹ کے باہر سیکیورٹی کو یقینی بنا سکتے ہیں، لیکن انہیں کابل ایئر پورٹ کے اندر سیکیورٹی کیلئے زیادہ قابلِ اعتماد طریقۂ کار کی ضرورت ہوگی۔

تازہ ترین