• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی گیلانی کی تدفین کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں غم و غصہ

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں مرحوم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تدفین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی غم و غصے کو دیکھتے ہوئے قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عظیم حریت رہنما کی قبر کے گرد مسلح پہرہ برقرار رکھا ہوا ہے۔اے ایف پی کے مطابق مرحوم حریت رہنما گزشتہ ہفتے 92سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کے انتقال کے بعد کشمیری عوام کو ان کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تمام راستے بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا تھا۔مقبوضہ کشمیر کے سب سے سینئر اسلامی فقیہ مفتی ناصر الاسلام نے پولیس کی کارروائی کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید