• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش سے تعلق کے شبے میں سویڈن میں دو خواتین گرفتار

اسٹاک ہوم (جنگ نیوز )سویڈن میں دو خواتین کو دہشت گرد تنظیم ’’داعش ‘‘ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پیر کو پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ خواتین شام سے واپس لوٹیں ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک خاتون سے جنگی جرائم سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ان خواتین کو اسٹاک ہولم پہنچنے پر ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہےکہ ایک اور خاتون کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر رینا دیوگن نے کہا کہ عالمی قوانین سویڈن کو جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے معاملات میں ملوث افراد سے تفتیش کا پابند بناتے ہیں۔

تازہ ترین