• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا طالبان کی نئی افغان حکومت سے متعلق محتاط رویہ

انقرہ(اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے طالبان کی طرف سے اعلان کردہ نئی افغان حکومت کے حوالےسےمحتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اس حکومت کے مستقبل کےاقدامات کا بغور جائزہ لیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ملا محمد حسن اخوند کی بطور وزیراعظم تقرری پر اپنے پہلے تبصرے میں اردوان نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ نئی افغان حکومت کا موجودہ ’’میک اپ‘‘ کتنا عرصہ چلے گا۔اردوان نے دورے پر آئےڈی آر کانگو کے صدر فیلکس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ جیسا کہ آپ ابھی جانتے ہیں ، اسے مستقل کہنا مشکل ہےتاہم اب ایک عبوری کابینہ کا اعلان کردیاگیاہے،ہم نہیں جانتے کہ یہ عارضی کابینہ کب تک چلے گی، اب ہمارا فرض ہے کہ اس لحاظ سے محتاط رہیں۔

اہم خبریں سے مزید