کراچی (ٹی وی رپورٹ) سندھ میں کالج میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے حکم نامے کے مطابق 17سال اور زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخلہ نہیں ہوسکتے، ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ نہ امتحان اور پریکٹیکل نہیں دے سکیں گے۔ دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 9فیصد، حیدرآباد، میں 10فیصد اور سندھ بھر میں شرح 6فیصد رہی۔