• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بارش کیلئے ہندو رسم کے طور پر لڑکیوں کی انوکھی برہنہ پریڈ

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 6 لڑکیوں کو بارش کیلئے پورے گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں خشک سالی سے متاثرہ گاؤں بندیل خند میں 6 لڑکیوں کو بارش کیلئے برہنہ کرکے پورے گاؤں کا چکر لگایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیوں کے کندھے پر لکڑی رکھی ہوئی تھی جس پر ایک مینڈک کو باندھا گیا تھا۔مقامی افراد کے مطابق یہ رسم بارش برسانے کیلئے کی جاتی ہے، اس سے بارش برسانے والا بھگوان خوش ہوتا ہے اور پورے علاقے میں بارش ہوتی ہے، لڑکیوں کو ایک جلوس کی شکل میں گھمایا گیا جو گاؤں کے ہر گھر کے باہر کچھ دیر کے لیے رکتا تھا۔دوسری جانب ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر کے مطابق اس رسم سے لڑکیوں کے والدین بھی خوش تھے اور وہ خود اس میں شریک ہوئے تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اگر کسی نے شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین