افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں نئی عبوری حکومت کے اعلان پر جاپان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے جاری کیئے گئے جاپانی حکومت کے ترجمان کے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ طالبان سے بات چیت جاری رکھیں گے۔
ترجمان جاپانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
جاپانی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکا اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ بھی جاپان تعاون جاری رکھے گا۔