• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی والدہ کی آخری رسومات کیلئے بالی ووڈ شخصیات کی آمد

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ  اور بیٹی نیتارا سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی شخصیات کا اُن کی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی، اداکار رتیش دیش مکھ اور پروڈیوسر رمیش تورانی سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات اکشے کمار کی والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

رتیش، روہت شیٹی، اداکار کرن کپاڈیا، فلمساز ساجد خان اور دیگر شخصیات کی تصاویر پیپرازی اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں اور ان تصاویر میں اکشے کی بیٹی نیتارا اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔

اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں۔‘

خیال رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اُن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔

تازہ ترین