• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں داخل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد اُنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اُن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کے بعد اُنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا جبکہ اکشے کمار فوری طور پر لندن سے سیدھا ممبئی کے اسپتال اپنی والدہ کے پاس پہنچے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اکشے کمار کی والدہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھیں لیکن اب اُن کی طبیعت اچانک سے مزید بگڑ گئی۔

اس کے ساتھ ہی اکشے کمار کی فلم کے ہدایتکار نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ جاری رکھیں گے اور اداکار کے واپس آنے تک وہ تمام سین شوٹ کرلیں گے جن میں اکشے کمار کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین