نیویارک (جنگ نیوز) کینیڈا کی نوعمر ٹینس اسٹار لیلیٰ فرنینڈیز عالمی نمبر پانچ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کو اپ سیٹ شکست دے کریوایس ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ وہ 2005 میں ماریہ شراپووا کے بعد اس گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کی سب سے کم عمر سیمی فائنلسٹ بن گئی ہیں۔ لیلیٰ نے گذشتہ پیر کو19 ویں سالگرہ منائی تھی۔ بیلاروس کی آریانا سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی باربرا کریجکووا کو ہرا کر ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مینز سنگلز میں ڈینیل مدویدیف اور فیلکس ایگر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔