• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کے بیٹے کی بریت کی درخواست مسترد

سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا معاملہ، احتساب عدالت نے سید خورشید شاہ کے دوسرے بیٹے زیرک شاہ کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کردی ہے، نیب سکھر نے رات دیر گئے زیرک شاہ کے ریفرنس سے بریت کی درخواست رد ہونے کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی ہے، نیب سکھر کے مطابق زیرک شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں، زیرک شاہ کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، زیرک شاہ احتساب عدالت میں ریفرنس کا سامنا کریں، آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں خورشید شاہ دو سال سے گرفتار ہیں، سید خورشید شاہ کے بڑے بیٹے سید فرخ شاہ بھی تین ماہ سے گرفتار ہیں۔

تازہ ترین