پشاور(نیوز رپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ پشاور کے سابق صدر زیارت خان ایڈووکیٹ نے خیبر پختون خوا بار کونسل بار کے سابق ممبر شوکت علی ایڈوکیٹ اور اُنکی اہلیہ کی قتل کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں اور وکلاء کو تحفظ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ شوکت خان ایڈووکیٹ وکلاء برادری کے لئے قیمتی اثاثہ تھے اوراُنکے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ انہوں شوکت علی خان اور اُنکی اہلیہ کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد فوری طور پر گرفتار کریں اور وکلاء کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا بار کونسل بار کے سابقہ ممبر شوکت علی ایڈوکیٹ اور اُنکی اہلیہ کو نامعلوم افراد نے تھانہ رسالپور نوشہرہ کے حدود میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔