• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبیہ سے نکلا جس نے بھی کھولی

چاندی کا پانی سونے کی گولی

تیلی کا تیل کمہار کا ہنڈا

ہا تھی کی سونڈ نواب کا جھنڈا

ایک ہی شکل ایک ہی نام

بیچ میں اس کے رہنا کام

بول نہ جانیں سنتے سنگ

ان دونوں کے بیچ سرنگ

4۔ موٹا پتلا سب کو بھائے

سو میٹھو کا نام دھرائے

اک کھیتی کی شان نرالی

فصل ہے سب کی دیکھی بھالی

کاٹو بے شک جتنی بار

آپ سے آپ ہو پھر تیار

گرمی میں دور بھگائے

سردی میں پاس بلائے

ایک گھڑی قدرت نے بنائی

اور بنا چابی کے چلائی

انگلی اس کی ٹک ٹک سن لے

کانوں تک آواز نہ آئی

ایک تلوار ہے دو دھاری

جس نے کاٹی کھیتی ساری

وہ رہتی ہے گھر میں اکیلی

چلے آپ تو ساتھ ہی چل پڑے

10۔ ہے اگر ایک تو ہے بے کار

سب کو ہیں دونوں درکار

جواب : 1۔ انڈہ 2۔ چراغ 3۔ کان 4۔شکرقند 5۔ بال 6۔ آگ 7۔ نبض 8۔ بلیڈ 9۔ چھڑی10۔ جوتے

تازہ ترین