سکھر (بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے طیارے کی سکھر ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، پولیس کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث وزیراعلی سندھ کے طیارے کو کراچی کے بجائے سکھر ایئرپورٹ پر اتارا گیاان کے ہمراہ آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی تھے، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ خصوصی پرواز سے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے، خراب موسم کے باعث ان کے طیارے کو سکھر ائیر پورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سکھر ایئرپورٹ سے آئی جی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، اور کچھ دیر قیام کیا موسم بہتر ہوتے ہی وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ بذریعہ خصوصی پرواز سکھر سے کراچی روانہ ہوگئے ۔