• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف پھانسی فیصلہ،جج کیخلاف بیانات، 2 وفاقی وزرا کو پیشی کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے پر خصوصی عدالت کے جج کیخلاف توہین آمیز بیانات دینے پرموجودہ وسابق دووفاقی وزراءکو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے قراردیا کہ کئی نوٹسزجاری ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہورہے ہیں اور یہ جواز پیش کیا گیا کہ ایک وزیرکابینہ اجلاس جبکہ فریق چھ لاہور میں مصروف ہیں تاہم عدالت نے اسے غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے مسترد کردیا، عدالت نے فریقین کیجانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے کیلئے دیئے گئے موقف کو غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے اسے مسترد کیا اور انہیں سمن جاری کردیا۔جسٹس روح الامین خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل دورکنی بنچ نے ملک محمد اجمل خان اور عزیزالدین کاکاخیل ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کی ۔ پشاور ہائیکورٹ کی آرڈر شیٹ کے مطابق کیس میں بنائے گئے فریق 3اور 4ذاتی طورپر پیش ہونے سے استثنیٰ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دیں اورغیر مشروط معافی بھی مانگی تاہم فریق 5اور 6پیش عدالت کے سامنے نہیں ہوئے جبکہ انکے وکلاءپیش ہوئے۔عدالت نے دونوں موجودہ اور سابق وزیراطلاعات کو 19ستمبر کو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کردیا جبکہ جواب بھی جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ واضح رہے کہ کیس میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل وغیرہ کو فریق بنایاگیا ہے۔

تازہ ترین