لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے اور ججز کیخلاف توہین آمیز ریمارکس کے خلاف دائر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجوا دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے اور ججز کیخلاف توہین آمیز ریمارکس کی نشاندہی کی گئی عدالت نے درخواست لارجر بنچ کیلئے چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔سماعت کے دوران پی ٹی اے، پیمرا اور ایف آئی اے کے حکام پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل نے زور دیا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔