اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے زمینوں کی غیر قانونی ٹرانسفر میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں سابق پٹواری مختار احمد موضع روات سمیت دیگر دو ملزمان اشتیاق شوکت، افتخار شامل ہیں۔ ملزمان پر موضع روات میں قواعد سے ہٹ کر غیر قانونی طور پر قیمتی اراضی منتقل کرنے کا الزام ہے ، وہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔ ملزمان کیخلاف غیرقانونی طور پر زمین منتقلی سمیت کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔