• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زنانہ ہسپتال ژوب میں ڈاکٹرکی غیرحاضری کا نوٹس لیا جائے‘جمعیت س

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا وزیر محمد زیارتوال اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی نے آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی پر تمام جماعتوں‘ مذہبی اسکالرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے دیندار عوام کو دلی سکون ملا۔ جمعیت (س) ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ بھی مبارک باد کی مستحق ہے جس کی شب و روز محنت سے کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ درایں اثناء جمعیت(س) ضلع ژوب کے امیر مولانا محمد دین کبزئی، ملا شربت خان کاکڑ و دیگر نے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مسلسل غیرحاضری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے زنانہ ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں بلکہ ایک دن ڈیوٹی دے کر پورے مہینے کی حاضری لگا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے ورنہ جمعیت (س) ژوب ایکشن کمیٹی کیساتھ مل کر 15 مئی کو ژوب میں شٹرڈائون کرے گی۔
تازہ ترین