پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنا پہلا پریکٹس سیشن آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرے گی۔
نیوزی لینڈ سے سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ آج اپنا پریکٹس سیشن کرے گا، قومی ٹیم کا سیشن شام ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 7 بجے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آج شب اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی جہاں مہمان ٹیم کی ہوٹل میں ارائیول کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
منفی ٹیسٹنگ رپورٹ اور ایک روز روم آئسولیشن میں گزارنے کے بعد مہمان ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کو 13 ستمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا 1 روزہ انٹرنیشنل میچ 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔