• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ مقبولیت میں کمی، انتخابات سے قبل ریپبلکنز کیلئے خطرے کی گھنٹی

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ مقبولیت میں کمی، وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکنز کیلئے خطرے کی گھنٹی، عوام ملک کی سمت سے غیر مطمئن، ٹرمپ کی مقبولیت 33 فیصد تک محدود، اکثریت مزید ایران جنگ کی مخالف ، 70فیصد نے معیشت کو خراب کہا،مہنگائی پر کارکردگی صرف 23فیصد منظور،تارکین وطن پالیسی ریپبلکنز کیلئے خطرہ قراردیا جار ہاہے۔ گارڈین کے مطابق نئے سرویز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے، جس سے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کیلئے خطرے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ مختلف سرویز میں ٹرمپ کی مقبولیت 33 سے 36 فیصد کے درمیان رہی جبکہ تقریباً 70 فیصد امریکیوں نے معیشت کو خراب قرار دیا اور 72 فیصد نے کہا کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ سروے کے مطابق مہنگائی سے نمٹنے پر صرف 23 فیصد افراد نے ٹرمپ کی کارکردگی کی حمایت کی جبکہ ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے پر 67فیصد امریکیوں نے عدم اطمینان ظاہر کیا اور 61 فیصد نے مزید فوجی کارروائی کی مخالفت کی۔

اہم خبریں سے مزید