• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹریکل وہیکل کے فروغ میں تیزی کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں الیکٹریکل وہیکل کے فروغ میں تیزی کیلئے اقدامات کئے جائیں، قومی ای -وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور اس اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پرمنعقد ہ جائزہ اجلاس کے دوران دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ آئندہ 5 سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے اندازا" 4.5 بلین ڈالر تک فیول کی بچت ہوگی ۔ ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کیلئے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری ہو چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید