• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیب بٹ کی ایمن خان کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک نئی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے.

شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان آج کل سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، منال خان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جبکہ آج اُن کی رخصتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل تصویروں اور ویڈیوز میں جہاں  منال خان کو اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کی تقریبات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہیں اُن کی بہن ایمن خان بھی شوہر منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ ہر تقریب کو خوب انجوائے کرتی نظر آ رہی ہیں۔


گزشتہ شب منال خان کی شادی کے سلسلے میں میوزیکل نائٹ منعقد کی گئی جس کی کچھ ویڈیوز منیب بٹ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

منیب بٹ کا اپنے ویڈیوز کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’حیرت انگیز رات۔‘


منیب بٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایمن خان کے ساتھ بیٹھے موسیقی سے محظوظ ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی میں واکی ٹاکی پر شادی کے انتظامات پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین